ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں ہائی وے انجینئر کے پاس سے ضبط رقم کے تعلق سے تحقیقات جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا بیان

ہوناور میں ہائی وے انجینئر کے پاس سے ضبط رقم کے تعلق سے تحقیقات جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا بیان

Thu, 29 Mar 2018 16:33:31    S.O. News Service

بھٹکل29؍مارچ (ایس او نیوز) شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنرایس ایس نکول نے بتایا کہ ہوناور میں ضروری دستاویز یا ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہائی وے انجینئر کی کار سے جو 7لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں اس کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ رقم مذکورہ انجینئر کے پاس کس ذریعے سے پہنچی ہے۔اور اگر یہ کسی غیر قانونی ذریعے والی رقم ثابت ہوتی ہے تو پھراس تعلق سے مناسب قانونی کارروائی ضرور کی جائے گی۔ ڈی سی نکول بھٹکل میں انتخابی تیاری اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے آئے ہوئے تھے اس موقع پر اخبار نویسوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ 

انتخابی افسر جئے لکشمی نے بتایا کہ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی ہر مقا م پر موجود کٹ آؤٹس اور بینرس وغیرہ ہٹائے جارہے ہیں۔ اگر کسی جگہ اس طرح کے اشتہار اور بینرس وغیرہ لگائے ہوئے ملیں گے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مذہبی مقامات پر پروگراموں کے تعلق سے اشتہارات اور بینرس مذہبی مقامات کے احاطے میں ہی لگائے جاسکیں گے ، اس سے ہٹ کر دوسرے عام مقامات پر اشتہار بازی پر پابندی رہے گی۔اگر بالفرض کسی کو کوئی بینر یا اشتہار لگانا ضروری ہوگا تب بھی الیکشن کمشنر کی طرف سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔


Share: